ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوگی حکومت 100 روزہ ایجنڈے کی تیاری میں ، رومیو اسکوائڈ کی بھی ہوگی جلد تشکیل :موریہ

یوگی حکومت 100 روزہ ایجنڈے کی تیاری میں ، رومیو اسکوائڈ کی بھی ہوگی جلد تشکیل :موریہ

Tue, 21 Mar 2017 10:53:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی میں یوگی حکومت کی کابینہ میں محکموں کی تقسیم ابھی بھلے ہی نہ ہوئی ہو، لیکن 100دن کے ایجنڈے پر کام شروع ہو گیا ہے۔اس میں ان تمام مسائل کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بی جے پی کے انتخابی منشور میں شامل تھے، ساتھ ہی اینٹی رومیو اسکوائڈ کا انتخابی وعدہ بھی بی جے پی حکومت جلد مکمل کرنے والی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں یوپی بی جے پی کے صدر اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے پیر کو بتایا کہ حکومت 100دن کا ایجنڈا تیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے تحت کسانوں کی قرض معافی، سلاٹرہاؤس ، گنا کسانوں کا مسئلہ اور خواتین کی حفاظت اہم مسائل ہوں گے۔موریہ نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کے مسائل اور خواتین کی حفاظت کا مسئلہ سب سے اہم ہے، اس لیے ان پر سب سے پہلے کام شروع کیا جا رہا ہے۔نائب وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت ترقی کے لیے فیصلے لینے میں تاخیر نہیں کرے گی۔غورطلب ہے کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں ریاست میں خواتین کے تحفظ کے لیے اینٹی رومیو دستے کی تشکیل کا وعدہ بھی کیا تھا، جسے لے کر کئی لوگ سوال بھی کھڑے کر رہے ہیں، اسے لے کر موریہ نے صاف کیا کہ اس کا مذہب یا ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اگر ایسا سوچتے ہیں تو یہ غلط ہے۔حلف برداری کے ہی دن الہ آباد میں ہوئے بی ایس پی لیڈر کے قتل کو موریہ نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ریاست کے پولیس افسروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لاپروائی کرنے والے افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


Share: